ایک سو پچاس چھینکیں (دائم نزلہ و الرجی)
Chronic Sneezing & Allergic Rhinitis Remedy
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: پورے سال ناک سے پانی بہتا ہے اور چھینکیں آتی رہتی ہیں۔ یہ صبح کے وقت شروع ہوتی ہیں اور زوال کے وقت تک تقریباً سو ڈیڑھ سو چھینکیں آ جاتی ہیں۔ سورج ڈھلنے کے ساتھ ساتھ یہ چھینکیں ختم ہو جاتی ہیں۔ ہر وقت جسم تپتا رہتا ہے۔ اٹھتے بیٹھتے لڑکھڑا جاتا ہوں۔ آنکھوں کے سامنے اکثر و بیشتر اندھیرے کا ایک پردہ آ جاتا ہے۔ دماغ سن رہتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ جسم کھوکھلا ہے۔ خود کو ہوا میں اڑتا ہوا محسوس کرتا ہوں۔ گردن کے پٹھوں اور کمر میں شدید جلن اور درد رہتا ہے۔ حافظہ جواب دے گیا ہے اور سر کے بال تیزی سے جھڑ رہے ہیں۔ جواب: دس سیر کالے چنے لے کر گھر میں صاف کر کے پسوا لیں۔ صبح، دوپہر، شام کھانے سے پہلے اس آٹے کی ایک روٹی پکوا کر کھایا کریں۔ کھانے سے پہلے روٹی پر مکھن چپڑ لیا کریں۔ مکھن خالص ہونا چاہیے۔ دس سیر چنوں کا آٹا آپ کے مرض کا مکمل علاج ہے۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
صبح، دوپہر اور شام کھانے سے پہلے اس آٹے کی ایک روٹی پکوا کر کھائیں۔
روٹی پر خالص مکھن لگا کر کھائیں۔ دس سیر چنوں کا آٹا ختم ہونے تک بیماری مکمل ختم ہو جائے گی۔