الرجی کا علاج

Severe Allergy & Skin Rash Treatment

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: آج سے 2 سال پہلے نزلہ ہوا۔ اس کے بعد سارے جسم پر سرخ سرخ نشانات پڑ گئے، ہونٹ نیلے ہو گئے؟ ڈاکٹروں نے اس کو الرجی قرار دیا اور کہا کہ یہ لا علاج مرض ہے۔ یکایک یہ مرض ختم ہو گیا اور نشانات بھی مٹ گئے مگر 3 ماہ پہلے یہ مرض پھر عود کر آیا ہے۔ بدن پر خارش ہوتی ہے اور شام ہوتے ہی سارے جسم پر سرخ رنگ کے نشانات پڑ جاتے ہیں اور ان میں جلن ہوتی ہے۔ رات بھر یہ تکلیف رہتی ہے۔ صبح کو خود بخود ختم ہوتی ہے۔ البتہ آنکھوں، پلکوں، ہاتھوں، پیروں اور انگلیوں میں اذیت ناک خارش ہو جاتی ہے۔ جواب: مرض جس قدر پیچیدہ اور شدید ہے اس کا علاج اتنا ہی سہل اور آسان ہے۔ سونف صاف کر کے رکھ لیجئے۔ صبح، دوپہر، شام کھانے کے بعد چار چار ماشہ یعنی ہتھیلی بھر کر پھانک لیا کیجئے اور اس کے بعد نیم گرم پانی پی لیجئے۔ نیم گرم پانی پینا اپنا معمول بنا لیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

سونف اور نیم گرم پانی

ترکیب و طریقہ کار

سونف صاف کر کے رکھ لیں۔
صبح، دوپہر اور شام کھانے کے بعد چار چار ماشہ (تقریباً ایک چھوٹی چمچ / ہتھیلی بھر) سونف پھانک کر اوپر سے نیم گرم پانی پی لیں اور نیم گرم پانی کو معمول بنائیں۔

احتیاط و قواعد

ٹھنڈا پانی پینے سے پرہیز کریں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital