آوارہ اور بدراہ شوہر / بیٹے کو راہِ راست پر لانے کا روحانی علاج
Rebellious / Stray Son or Husband Reform Remedy
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: میرا شادی شدہ لڑکا ہے اور آوارہ مزاج ہو گیا ہے۔ ہر وقت فاحشہ عورتوں کے ساتھ رہتا ہے۔ بہت کوشش کی ہے لیکن راہِ راست پر نہیں آتا۔ اب غیر ملک جانے کی کوشش کر رہا ہے۔ آپ سے دعا ہے کہ اس کے لیے کوئی وظیفہ تجویز فرمائیں تاکہ اس عورت کا خیال اس کے دل سے نکل جائے اور برائی والا راستہ چھوڑ کر نیکی کی طرف جائے۔ اپنی منکوحہ عورت سے تعلقات قائم کر لے۔ جواب: رات کو جب آپ کا بیٹا گہری نیند سو جائے تو ان کی بیوی ان کے قریب بیٹھ کر، کھڑی ہو کر یا لیٹے لیٹے ایک مرتبہ سورہ 'تبت یدا ابی لہب' (سورہ لہب) پوری سورت پڑھ دیا کریں اور خود بھی بات کئے بغیر سو جائیں۔ عمل کی مدت چالیس روز ہے۔
وظیفہ مبارک و نقش
تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ (سورۃ اللھب - ۱ مرتبہ)
ترکیب و طریقہ کار
رات کو جب شخص گہری نیند میں سو جائے۔
ان کی بیوی ان کے قریب بیٹھ کر، کھڑی ہو کر یا لیٹ کر چپکے سے عمل کریں۔
ایک مرتبہ مکمل ”سورۃ اللھب“ (تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ) پڑھ کر ان پر دم کر دیں۔
کسی سے کوئی بات کیے بغیر خاموشی سے سو جائیں۔
یہ عمل بلا ناغہ 40 دن تک جاری رکھیں۔
ان کی بیوی ان کے قریب بیٹھ کر، کھڑی ہو کر یا لیٹ کر چپکے سے عمل کریں۔
ایک مرتبہ مکمل ”سورۃ اللھب“ (تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ) پڑھ کر ان پر دم کر دیں۔
کسی سے کوئی بات کیے بغیر خاموشی سے سو جائیں۔
یہ عمل بلا ناغہ 40 دن تک جاری رکھیں۔
احتیاط و قواعد
دم کرنے کے بعد صبح تک کسی سے کوئی بات نہ کریں اور فوراً سو جائیں۔ 40 دن بلا ناغہ کریں۔