خوف، دورے، گھبراہٹ اور ایب نارمل زندگی کا روحانی علاج
Fear, Panic Attacks, Childhood Seizures & Abnormality Remedy
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: میرا چھوٹا بھائی جس کی عمر دس سال ہے آج سے تقریباً ایک مہینہ پہلے اپنی والدہ کے ساتھ صدر گیا۔ وہاں بس اسٹاپ پر بس کے ہارن سے اس قدر خوفزدہ ہوا کہ ہاتھ پاؤں سن اور حلق خشک ہو گیا، رنگ بھی پیلا پڑ گیا۔ اس کے بعد حال یہ ہوا کہ اس کا حلق خشک رہنے لگا اور وہ ہر وقت پانی پینے لگا۔ بار بار پیشاب کی حاجت ہونے لگی۔ والدہ نے ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے اسے نارمل قرار دے دیا۔ دوسرے تیسرے دن پھر بھائی پر وہی دورہ پڑا اور اسی طرح ہاتھ پاؤں سن ہو گئے، حلق خشک ہو گیا۔ ایک عجیب بات یہ ہے کہ اگر کوئی گانا دورے کے وقت گایا جا رہا ہو تو وہی گانا دوبارہ سننے پر رونے لگتا ہے۔ خاص طور پر صبح کے وقت یہ دورہ شدت اختیار کر لیتا ہے۔ آنکھوں کے پپوٹے بھاری ہو جاتے ہیں اور دورہ شروع ہو جاتا ہے، ہر وقت خوفزدہ رہتا ہے، اسے ایک وہم یہ بھی ہے کہ اس پر اثر ہے، گھٹن کی وجہ سے ہر وقت ٹہلتا رہتا ہے۔ کبھی پیٹ میں درد، کبھی سینے میں درد اور کبھی سر میں درد کی شکایت کرتا ہے۔ ای سی جی ٹھیک ہے۔ پیشاب اور خون کے ٹیسٹ بھی نارمل ہیں۔ اس کے باوجود بھائی ہر وقت دل پر ہاتھ رکھے دھڑکن چیک کرتا رہتا ہے۔ دل کی دھڑکن اتنی تیز ہو جاتی ہے کہ آواز صاف سنائی دیتی ہے۔ ہم سے اس کی یہ حالت دیکھی نہیں جاتی۔ جواب: بہت سارے مور کے پر جمع کر کے ان پروں میں سے ہڈی الگ کر لی جائے۔ نقش و نگار سے مزین جو پر باقی رہ جائیں۔ ان سے قرآن پاک کی آیت 'مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ' لکھیں۔ طریقہ یہ اختیار کریں کہ کسی خوشنویس سے دوہرے خط میں موٹے قلم سے یہ آیت چکنے کاغذ پر لکھوا لیں۔ یہ دوہرا خط اتنا کھلا ہونا چاہئیے کہ اس میں مور کے پر آسانی کے ساتھ چپک جائیں۔ اس سفید کاغذ کو سیاہ مخمل کے کپڑے پر رکھ کر فریم کرا لیں اور صاحبزادے سے کہیں کہ وہ دن رات میں بار بار کچھ وقفہ دے کر اس آیت پر نظر جمائیں۔ کھانوں میں میٹھی چیزوں کا استعمال زیادہ کریں اور خاص طور پر عصر کے بعد سورج غروب ہونے سے پہلے ایک چھٹانک گرم جلیبی کھلائیں۔ جلیبی ٹھنڈی نہیں ہونی چاہئیے اور جلیبی میں شیرہ زیادہ ہونا چاہئیے - دعا اور دوا کے اصول پر اس علاج سے 40 روز میں انشاء اللہ (abnormality) ختم ہو جائے گی۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
قرآنی آیت ”مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ“ کو موٹے دوہرے (خالی) خطاطی حروف میں چکنے کاغذ پر لکھوائیں اور حروف کے اندر مور کے پر چپکا دیں۔
اس کاغذ کو سیاہ مخمل کے کپڑے پر رکھ کر فریم کروائیں اور بچے کو دن رات وقفے وقفے سے اس پر نظر جمانے کا کہیں۔
عصر اور غروبِ آفتاب کے درمیان روزانہ ایک چھٹانک تازہ گرم شیرہ دار جلیبی کھلائیں۔
دعا اور دوا کے اس عمل کو باقاعدگی سے 40 روز جاری رکھیں۔