آنکھوں کے سامنے نقطے، جالے اور نظر کی خرابی کا روحانی علاج

Eye Floaters, Cobwebs & Vision Weakness Remedy

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری آنکھوں کو ایک عجیب و غریب بیماری لاحق ہو گئی ہے۔ پہلے بائیں آنکھ میں دو نقطے سے نظر آتے تھے۔ پھر بڑھتے بڑھتے یہ نقطے سے جالے کی صورت اختیار کر گئے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کوئی بیماری نہیں ہے لیکن میری آنکھوں میں تکلیف ہے اور اب پڑھنے میں بھی دشواری پیش آنے لگی ہے۔ ازراہ کرم کوئی علاج تجویز کریں۔ جواب: پیلی سرسوں کا تیل اپنے سامنے نکلائیں۔ وہ تیل لے کر اس کے اوپر گیارہ ہزار (11,000) مرتبہ گیارہ دن میں (روزانہ 1,000 بار) 'اَلْحَقُّ النُّوْرُ' پڑھ کر دم کریں اور پھر اس تیل سے کاجل تیار کر کے روزانہ رات کو سوتے وقت جست کی سلائی سے آنکھوں میں لگائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

اَلْحَقُّ النُّوْرُ (11,000 مرتبہ ۱۱ دن میں)

ترکیب و طریقہ کار

خالص پیلی سرسوں کا تیل اپنے سامنے نکلوا لیں۔
11 دنوں کے دوران کل 11,000 مرتبہ (روزانہ 1,000 بار) ”اَلْحَقُّ النُّوْرُ“ پڑھ کر اس تیل پر دم کریں۔
اس دم شدہ سرسوں کے تیل سے کاجل تیار کریں۔
روزانہ رات کو سوتے وقت جست کی سلائی کی مدد سے یہ کاجل آنکھوں میں لگائیں۔

احتیاط و قواعد

تیل خالص اور سامنے نکلوانا ضروری ہے۔ کاجل کی تیاری میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital