اولاد نرینہ اور شوہر کا غصہ

Remedy for Male Offspring & Calming Husband's Temper

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: اب میں پھر امید سے ہوں۔ آپ مجھے کوئی وظیفہ بتلائیں کہ خدا مجھے لڑکا عطا فرمائے۔ آپ کو خدا ہمیشہ خوش رکھے۔ میرے شوہر ویسے تو مجھ سے بہت اچھا سلوک کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی نہ جانے ان کو کیا ہو جاتا ہے کہ طلاق تک نوبت آ جاتی ہے، بہت غصے کے مالک ہیں حالانکہ میں بہت صبر سے کام لیتی ہوں۔ آپ اس کے لئے بھی کوئی وظیفہ بتلائیں کہ میرے شوہر غصہ نہ کیا کریں۔ وہ پہلے بھی چار شادیاں کر چکے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ اب وہ کبھی دوسری عورت کی طرف مائل نہ ہوں۔ جواب: ظہر کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورہٴ مریم پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں اور دم کیا ہوا پانی اپنے شوہر کو بھی پلا دیا کریں۔ اللہ کے فضل و کرم سے آپ کی دونوں مرادیں پوری ہو جائیں گی۔

وظیفہ مبارک و نقش

سُورَةُ مَرْيَم

ترکیب و طریقہ کار

ظہر کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورہ مریم پڑھ کر پانی پر دم کر کے خود پیئیں اور شوہر کو بھی پلائیں۔

احتیاط و قواعد

نماز ظہر کے فوراً بعد پڑھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital