اولاد کے لیے کلونجی کا روحانی و شمسی علاج
Conception & Infertility Remedy (Kalonji & Solar Energy)
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
جواب: اللہ تعالی کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ اس لئے کہ اللہ تعالی قادر مطلق ہیں۔ وہ جب چاہیں اور جو چاہیں کرنے پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔ آپ کے لئے علاج تجویز کیا جا رہا ہے۔ یقین اور دلجمعی کے ساتھ اس پر عمل کریں۔ ایک پاؤ کلونجی (کالے بیج جو اچار میں ڈالے جاتے ہیں) پانی سے دھو کر دھوپ میں سکھا لیں اور کھلے منہ کی نیلی شیشی میں بھر کر مضبوط کارک لگا دیں۔ اوپر سے ایک چوتھائی شیشی خالی رہنی چاہئے۔ رات کو سونے سے پہلے وضو کر کے سو مرتبہ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ پڑھ کر کلونجی پر دم کر کے شیشی میں بند کر دیں۔ یہ شیشی صبح دھوپ میں ایسی جگہ رکھ دیں جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہو۔ رات کو اٹھا کر پھر سو مرتبہ عمل کر کے اس پر دم کر دیں اور اگلے روز صبح پھر دھوپ میں رکھ دیں۔ اسی طرح یہ عمل چالیس روز تک دہرائیں۔ عمل پورا ہونے کے بعد ایک چٹکی کلونجی صبح نہار منہ پانی سے نگل لیا کریں۔ جب تک یہ کلونجی ختم نہ ہو اس عمل کو جاری رکھیں۔ ایک پاؤ کلونجی ختم ہونے سے پہلے ان شاء اللہ آپ 'امید' سے ہو جائیں گی۔ دعا ہے اللہ تعالی آپ کو گول مٹول، خوبصورت، ہنستا کھیلتا بیٹا عطا کریں۔ آمین
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
رات سوتے وقت باوضو 100 بار 'اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ...' پڑھ کر دم کر کے شیشی بند کر دیں۔
دن بھر شیشی دھوپ میں رکھیں اور رات کو پھر 100 بار پڑھ کر دم کریں۔ یہ عمل 40 روز تک دہرائیں۔
عمل مکمل ہونے کے بعد روزانہ صبح نہار منہ ایک چٹکی کلونجی پانی سے نگلیں۔