اولاد نہیں ہوتی (جرثوموں کی کمی)

Infertility / Low Sperm Count Remedy (Chromotherapy)

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری شادی کو چار سال گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک اولاد سے محروم ہوں۔ میری عمر 22 سال اور بیوی کی عمر 25 سال ہے۔ آپ سے عرض ہے کہ کوئی علاج تجویز فرمائیں۔ جواب: خالص السی کا تیل ایک نیلے رنگ کی بوتل میں بھر لیں۔ اگر نیلے رنگ کی بوتل نہ مل سکے تو کسی بھی ٹرانسپیرنٹ بوتل پر وہ پلاسٹک چڑھا لیں جو اگر بتیوں کی پیکٹ پر چڑھی ہوئی ہے۔ اس تیل کو چالیس دن تک ایسی جگہ پر رکھیں جہاں دن بھر اس پر دھوپ پڑتی رہے۔ اگر درمیان میں مطلع ابر آلود ہو جائے تو یہ دن شمار کر کے دنوں کی تعداد بڑھا دیں۔ نیلی شعاعوں سے تیار کردہ اس تیل کو رات کو سوتے وقت اور صبح نہار منہ دائروں کی صورت میں کمر پر ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر مالش کریں جو دونوں کولہوں کے درمیان ہوتا ہے۔ وہ تمام حضرات جن میں جرثوموں کی کمی ہو اس طریقے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

نیلی شعاعوں سے تیار کردہ السی کا تیل

ترکیب و طریقہ کار

خالص السی کا تیل ایک نیلے رنگ کی بوتل میں بھر لیں (یا شفاف بوتل پر اگر بتی کے پیکٹ کا نیلا پلاسٹک چڑھا لیں)۔
اس تیل کو 40 دن تک ایسی جگہ رکھیں جہاں دن بھر دھوپ پڑتی رہے۔ (بادل ہونے پر وہ دن آگے بڑھا لیں)۔
نیلی شعاعوں سے تیار کردہ اس تیل کو رات سوتے وقت اور صبح نہار منہ دائروں کی صورت میں کمر پر ریڑھ کی ہڈی کے نچلے جوڑ (کولہوں کے درمیان) پر مالش کریں۔

احتیاط و قواعد

دھوپ کے 40 دن کا حساب درست رکھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital