لکنت، گفتگو میں روانگی اور قوت ارادی کی بحالی

Stammering, Speech Flow & Willpower Enhancement

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: بولنے میں روانی نہیں، گھبراہٹ ہوتی ہے، کہنا کچھ اور نکل کچھ جاتا ہے۔ قوت ارادی کی کمی ہے اور کام ادھورا چھوڑ دیتی ہوں۔ جواب: بستر پر چت لیٹ کر 10 منٹ یہ تصور کریں کہ دل سے ایک نورانی شعاع نکل کر دماغ میں جذب ہو رہی ہے (دل دماغ کو فیڈ کر رہا ہے)۔

وظیفہ مبارک و نقش

تَصَوُّرِ نُور (دِل سے شعاع نِکل کر دِماغ میں جَذب ہونا)

ترکیب و طریقہ کار

رات کو سونے سے پہلے بستر پر چت لیٹ کر آنکھیں بند کریں۔
یہ تصور کریں کہ دل سے ایک شعاع نکل کر دماغ میں جذب ہو رہی ہے (گویا دل دماغ کو فیڈ کر رہا ہے)۔
۱۰ منٹ تک اس تصور کے بعد سو جائیں۔ عمل ۱ ماہ جاری رکھیں۔

احتیاط و قواعد

روزانہ ۱۰ منٹ باقاعدگی سے بستر پر چت لیٹ کر تصور کریں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital