اندرونی بخار اور دماغی غشی کا علاج

Internal Typhoid Fever & Fainting / Brain Fog Cure

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: آج سے چھ سال قبل جب میری عمر گیارہ سال تھی تو مجھے ٹائیفائیڈ ہوا۔ بیماری کے دوران ایک جگہ گیا جہاں کیلے تقسیم کئے گئے جیسے ہی کیلا میرے حلق سے نیچے اترا مجھ پر غشی طاری ہو گئی، کچھ ہوش نہ رہا کہ کیا ہوا۔ جب آنکھ کھلی تو ہسپتال میں تھا، بے ہوشی کی حالت میں مجھ پر کیا بیتی مجھے نہیں معلوم البتہ گھر والے کہتے ہیں کہ آنکھیں چڑھ گئی تھیں اور گردن اکڑ گئی تھی۔ جب ہسپتال سے چھٹی ملی تو ڈاکٹر نے بتایا کہ مجھے دماغ کی ٹی بی ہو گئی ہے۔ دوسرے ڈاکٹروں نے کوئی وضاحت نہیں کی، علاج ہوتا رہا۔ ایک دن جب میں سو کر اٹھا تو اچانک چکرا کر گر گیا، گھر والوں نے اٹھا کر لٹایا اس وقت میرے بائیں حصے پر فالج کا اثر ہوا۔ علاج سے فالج کا اثر ختم ہو گیا اور اب میں آرام سے چل پھر سکتا ہوں لیکن اب بھی سوتے وقت عجیب حالت ہو جاتی ہے، دماغ گھومتا ہے، دل گھبراتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بستر ہوا میں اڑ رہا ہو۔ اکثر اس خوف کی وجہ سے نیند کوسوں دور چلی جاتی ہے۔ جب میں رات کو کسی گاڑی میں سفر کرتا ہوں تو یہی حالت ہو جاتی ہے اور کئی گھنٹوں تک حواس قابو میں نہیں آتے سفر کے بعد بھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اب بھی گاڑی میں سفر کر رہا ہوں۔ جواب: یہ ساری علامات اندرونی بخار کی ہیں۔ بخار کے ساتھ بلڈ پریشر کا بھی پتہ چلتا ہے۔ کیلا کھانے سے ٹھنڈ کی وجہ سے بخار دماغ کی طرف چلا گیا اور دماغ کے خلیے متاثر ہو گئے جس کی بناء پر بے ہوشی طاری ہو گئی۔ اب بھی بخار کے اثرات موجود ہیں۔ نہایت توجہ اور پرہیز کے ساتھ مرض کے خاتمہ کے لئے پورا علاج ہونا ضروری ہے۔ دوا دارو کے علاج کے ساتھ ساتھ روحانی علاج یہ ہے: جب بھی کوئی مشروب پانی، چائے یا دودھ پیئیں ایک بار 'بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى' پڑھ کر دم کر کے پیئیں۔ سمندر جھاگ، نہایت باریک پیس کر کاغذ میں پڑیا بنا کر تکیہ کے نیچے رکھ دیں۔ یہ پڑیا ہر 24 گھنٹے کے بعد تبدیل کر دیں۔ ایک پڑیا میں ایک تولہ معدہ کی طرح باریک پسا ہوا سمندر جھاگ کافی ہے۔ چالیس روز کے علاج سے انشاء اللہ بخار سے نجات مل جائے گی۔

وظیفہ مبارک و نقش

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى

ترکیب و طریقہ کار

جب بھی پانی، چائے یا دودھ پیئیں تو 1 بار یہ مبارک آیت پڑھ کر دم کر کے پیئیں۔
سمندر جھاگ ایک تولہ بالکل باریک پیس کر پڑیا بنا کر تکیہ کے نیچے رکھیں اور ہر 24 گھنٹے بعد تبدیل کریں۔ 40 روز تک یہ عمل کریں۔

احتیاط و قواعد

پڑیا روزانہ 24 گھنٹے بعد تبدیل کریں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital