آنکھیں بے رونق
Lackluster Eyes, Facial Gloom & Social Disconnection (Rose Garden & Mercury Light Visualization)
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
انسان کا باطنی ہیولیٰ اور شعوری امواج جب نکھرتی ہیں تو چہرے اور آنکھوں پر کشش اور جاذبیت کا الٰہی نور جھلکنے لگتا ہے۔
ترکیب و طریقہ کار
صبح سویرے بیدار ہو کر وضو کیجئے۔ سردی ہو تو ہاتھ اور چہرہ نیلے رنگ کے تولیے سے خشک کر کے شمال رخ بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیجئے۔
بہت ملائم کپڑا یا شیفون کا دوپٹہ آنکھوں پر اس طرح باندھ لیجئے کہ پپوٹوں پر ہلکا دباؤ رہے۔
اب درودِ خضری پڑھتے پڑھتے یہ تصور کیجئے: ''میں ایک باغ میں ہوں جہاں ہر طرف گلاب کے پھول کھلے ہوئے ہیں۔''
انشاء اللہ— جب چند ہفتوں میں تصور قائم ہو جائے تو گہرے لمبے سانس لیجئے، بھینی بھینی خوش بو آئے گی اور کمرہ مہک جائے گا۔ خوش بو اتنی تیز ہو گی کہ گھر میں دوسرے افراد بھی حواس میں لطافت محسوس کریں گے۔
خوش بو قائم ہونے کے بعد یہ تصور کیجئے: ''میں سرخ رنگ کا گلاب ہوں اور گلاب کے چاروں طرف مرکری روشنی ہے۔''
چار سے پانچ ہفتوں میں جب آپ مرکری روشنی سے مانوس ہو جائیں گی تو یہ روشنی ایک حسین روپ میں ظاہر ہو گی۔ آپ اس سے پوچھئے کہ مجھے پُرکشش اور خوب صورت ہونے کے لئے کیا کرنا چاہیے۔ جو کچھ وہ بتائے، اس پر عمل کرنے سے آپ دنیا کے پُرکشش اور انتہائی خوب صورت لوگوں میں شمار ہوں گی۔

احتیاط و قواعد
شمال رخ بیٹھنا اور پپوٹوں پر ملائم کپڑے کا ہلکا دباؤ رکھنا ضروری ہے۔