بچے کے رویے میں جارحیت (اور آٹزم کا اصولی علاج)

Pediatric Autism Spectrum Disorder, Behavioral Aggression & Sensory Polar Imbalance (Framed Cabinet Negative & Neuro-Nutritional Protocol)

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

حواس کے دو رخ ہیں: ایک نیگیٹو (اندر کا رخ جہاں پہلے تصور بنتا ہے) اور ایک پوزیٹو (خارج کا رخ جہاں اس کا مظاہرہ ہوتا ہے)۔ آٹزم میں بچے کا ذہن اپنے اندرونی نیگیٹو رخ کو ہی پوزیٹو سمجھ کر اس میں یکسو ہو جاتا ہے اور دونوں رخوں کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ کیبنٹ سائز کا ذاتی نیگیٹو اس کے شعور کو اندر اور باہر کے توازن پر واپس لاتا ہے۔

ترکیب و طریقہ کار

کیبنٹ سائز (4.25 x 6.5 inch) کا نیگیٹو بنوائیے۔ اس کو فریم کروا کر جس کمرے میں بچہ زیادہ وقت گزارتا ہے، وہاں ایسی جگہ لگائیں جہاں بچے کی نظر بار بار پڑے۔ زبردستی دکھانے کی کوشش مت کیجئے، اس کی نظر خود پڑے گی۔
ہو سکتا ہے بچہ نیگیٹو دیکھ کر احتجاج کرے۔ ایسے میں تھوڑی دیر کے لئے ہٹا دیجئے اور پھر لگا دیجئے۔ جتنا یہ نیگیٹو کو دیکھے گا— اتنی جلدی صحت بحال ہو گی، انشاء اللہ۔
شہد: رات کو سونے سے پہلے شہد کھلائیے۔ دودھ میں ملا کر دیا جا سکتا ہے۔ جلیبی اور مٹھائی کھلائیں مگر اعتدال کے ساتھ۔
اخروٹ: دو ہفتے تک روزانہ آدھا اخروٹ، اس کے بعد روز ایک پورا اخروٹ کھلا سکتے ہیں، ایک سے زیادہ نہیں۔
احتیاط: نمک اتنا کم کر دیجئے کہ کھانا اس کو پھیکا نہ لگے۔ بہت ضد کرے تو تھوڑا پیزا کھلا دیجئے ورنہ کوشش کیجئے کہ اس کے بغیر بہل جائے۔

احتیاط و قواعد

نیگیٹو دیکھنے کے لئے بچے پر قطعی زبردستی نہ کی جائے۔ روزانہ ایک سے زائد اخروٹ نہ دیا جائے۔ نمک کی مقدار نہایت کم رکھی جائے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital