غصہ کی زیادتی
Intermittent Explosive Anger Modification
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ کمزور اعصاب لوگوں کو غصہ زیادہ آتا ہے اور بعض لوگ ماحول کی سخت گیری احساسِ محرومی یا احساسِ برتری کی بناء پر بھی مغلوب الغضب ہو جاتے ہیں۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ گھر سے باہر یار دوستوں میں نہایت متحمل مزاج اور حلیم الطبع حضرات گھر میں بیوی بچوں کے سامنے عصیل بن جاتے ہیں ایسے لوگوں میں کسی نہ کسی طرح جذبہءِ اقتدار کارفرما ہوتا ہے۔ بہر کیف صورتِ حال کوئی بھی ہو ، اگر مریض خود اس غصے سے نجات پانا چاہے تو وہ غصے کے وقت پانی پر ایک مرتبہ يَا وَدُودُ پڑھ کر دم کرے اور تین سانس میں یہ پانی پی لے۔ گھر کے دوسرے افراد کسی ایک یا کئی افراد کے غصے سے نجات پانا چاہیں تو ان کو یہ کرنا چاہیے کہ صبح سورج نکلنے سے پہلے ایک گھونٹ پانی پر ایک مرتبہ يَا وَدُودُ دم کر کے نہار منہ پلا دیں ۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو یہ دم کیا ہوا پانی اس صراحی یا مٹکے میں ڈال دیں جس میں سے سب گھر والے پانی پیتے ہوں۔ عمل کی مدت زیادہ سے زیادہ چالیس (40) روز ہے۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
گھریلو علاج: خاندان کے کسی غصیلی فرد کو قابو کرنے کے لیے، سورج نکلنے سے پہلے پانی کے ایک گھونٹ پر 1 مرتبہ 'يَا وَدُودُ' پڑھ کر دم کریں اور اسے خالی پیٹ پلا دیں۔
برتن میں دم کا طریقہ: اگر براہِ راست پلانا ممکن نہ ہو تو دم کیے ہوئے کلمات کو گھر کے مٹی کے پانی کے گھڑے یا صراحی پر پھونک دیں تاکہ گھر کے تمام افراد وہی پانی پیئیں۔