احساس کمتری
Inferiority Complex / Confidence Loss
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
احساس کمتری قوت ارادی کی کمزوری سے واقع ہوتا ہے۔ جب یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہم کسی شخص کے سامنے نہیں جا سکتے، بات نہیں کر سکتے، ہم دوسرے لوگوں سے کمتر ہیں یا دوسرے لوگ ہم سے کمتر ہیں۔ یہ سب باتیں کمزور قوت ارادی کی عکاسی کرتی ہیں۔ طرز فکر صحیح ہو یا غلط دونوں کا تعلق دماغ کے ان خلیوں سے ہے جو زندگی میں کام آنے والے جذبات کو تخلیق کرتے ہیں۔ اور جذبات آدمی کی قوت ارادی کے تابع ہوتے ہیں۔ اس لئے جب کسی انسان کے اندر جذبات اس کے ارادہ کے تابع نہیں رہتے تو اس کی زندگی میں خلا واقع ہو جاتا ہے۔ اس خلا کا دباؤ ہی دراصل احساس کمتری کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
ترکیب و طریقہ کار
دن بھر باوضو رہنے کا اہتمام کریں۔
جسمانی تحفظ: وضو برقرار رکھنے کے لیے کبھی بھی قدرتی تقاضوں (پیشاب، پاخانہ یا ہوا خارج ہونے) کو مت روکیں۔ ضرورت پڑنے پر بس نیا وضو کر لیں۔
جسمانی تحفظ: وضو برقرار رکھنے کے لیے کبھی بھی قدرتی تقاضوں (پیشاب، پاخانہ یا ہوا خارج ہونے) کو مت روکیں۔ ضرورت پڑنے پر بس نیا وضو کر لیں۔