اعصاب کی کمزوری

Nervous Debility / Chronic Exhaustion

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

اعصابی کمزوری کی وجوہات بہت ہیں مثلاً مستقل الجھن، بیزاری، دماغی کشاکش، بہت زیادہ دماغی تھکان، نیند کی کمی، نظامِ ہضم کا مستقل خراب رہنا، فضا اور ماحول کا تگدّر، خوف اور دہشت، روحانی اقدار سے انحراف، قناعت کا نہ ہونا، شک، وسوسہ اور عدمِ تحفظ کا احساس وغیرہ وغیرہ۔

وظیفہ مبارک و نقش

اَلرَّضَاعَتُ عَمَانَوِیْلْ

ترکیب و طریقہ کار

ذہنی ہم آہنگی و طرزِ فکر: سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ انسان اپنے اندر قناعت پیدا کرے اور اپنے معاملات کو اللہ تعالیٰ پر چھوڑنے کی عادت ڈالے۔ اللہ تعالیٰ پر معاملات چھوڑنے سے مراد یہ نہیں کہ آدمی ہاتھ پیر چھوڑ کر بیٹھ جائے۔ صحیح طرزِ فکر یہ ہے کہ آدمی وظیفہ اعضاء پورا کرنے کے بعد نتیجہ اللہ تعالیٰ کے اوپر چھوڑ دے۔
طریقہ علاج: بطورِ علاج صرف ایک گھونٹ پانی پر ایک مرتبہ 'اَلرَّضَاعَتُ عَمَانَوِیْلْ' پڑھ کر پانی پر دم کر کے صبح نہار منہ پیا جائے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital