آفاتِ ارضی و سماوی سے محفوظ رہنے کا طریقہ
Protection from Calamities (Affat-e-Arzi Wah Samawi)
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
جب کوئی قوم اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے قانون سے انحراف کرتی ہے اور خیر و شر کو جانتے بوجھتے قانون شکنی کی مرتکب ہوتی ہے تو اس کے اندر یقین کی قوتیں کم سے کم ہو جاتی ہیں۔ جیسے جیسے یقین کمزور پڑتا ہے اس کے عقائد میں سقم واقع ہوتا ہے اور اس سقم کی وجہ سے کوئی قوم توہمات میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ توہمات کے غلبہ سے انسان کے اندر وسوسے جنم لیتے ہیں۔ ان وسوسوں کی وجہ سے اس کے اندر حرص و ہوس اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ زندگی کا دار و مدار اللہ تعالیٰ کے بجائے وسائل پر رہ جاتا ہے۔ یہی وہ مرحلہ ہے جہاں سے قوموں کا زوال شروع ہوتا ہے اور قانونِ قدرت چونکہ ایسی قوموں کو برداشت نہیں کرتا اس لیے اس کے اوپر آفاتِ ارضی و سماوی نازل ہوتی ہیں۔ ارادہ اور عمل کے ساتھ بے یقینی کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور آفاتِ ارضی و سماوی سے محفوظ رہنے کا یہ ایک بہترین اور مجرب روحانی علاج ہے۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
وباء یا پھیلنے والی بیماری کی صورت میں: زعفران کو عرقِ گلاب میں حل کر کے (اگر زعفران نہ ہو تو زرد فوڈ کلر کا استعمال کریں) 3 سفید چینی کی پلیٹوں پر یہ عبارت لکھیں۔
گھر کے تمام افراد کے پینے کے لیے صبح، دوپہر اور رات کو ایک پلیٹ پانی سے دھو کر پلائیں۔